ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ سنچری میرے ذہن میں طویل وقت تک رہے گی:رہانے

یہ سنچری میرے ذہن میں طویل وقت تک رہے گی:رہانے

Mon, 10 Oct 2016 01:04:23    S.O. News Service

اندور،9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) اجنکیا رہانے نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 188رن کی اپنی اننگز کو خاص بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ذہن میں طویل وقت تک رہے گی۔رہانے نے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ 365رن کی شراکت کی۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ شارٹ گیند بخوبی کھیلنے میں کامیاب رہے تاہم پہلے سیشن میں انہیں پریشانی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اننگز خاص تھی اور شراکت بھی، ہمارے تین وکٹ 100رن پر گر گئے تھے اور وہاں سے 365رنز جوڑنا خاص ہے۔اس سے پہلے رہانے کاسب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور 147رنز تھا جو انہوں نے جنوری 2015میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں بنایا تھا۔
رہانے نے قبول کیا کہ دونوں دن امس نے کافی متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بہت گرمی تھی،کل مجھے شارٹ گیند نے پریشان کیا اور وراٹ نے مجھے کہا کہ اپنا وقت لے کر کھیلو،میں آج سنچری مکمل ہونے کے بعد سے جارحانہ کھیلنا چاہتا تھا،یہ شراکت مجھے طویل وقت تک یاد رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم کل شراکت داری کے بارے میں بات کر رہے تھے لیکن آج بہت گرمی اور امس تھی،ہم نے کرکٹ پر زیادہ بات نہیں کی،ہم کھیل کا مزہ لینا چاہتے تھے،یہ شراکت خاص تھی اور ہم نے سنچری بنانے کے بعد سے جارحانہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے شارٹ گیند پھینکی کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ ان پر رن بنیں گے،کل مجھے تھوڑی دقت آئی لیکن آج سنچری بنانے کے بعد میں نے جتن پٹیل اور سیٹنیر کی گیندوں پر قدرتی شاٹ کھیلے۔
 


Share: